نئی دہلی ،24جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آج کام کاج پٹری پر لوٹتا نظر آیا اور لوک سبھا میں جہاں کرپشن کا سراغ لگانا (ترمیم)بل، 2018 پر بامعنی بحث چلی وہیں راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران 25مسائل اٹھائے گئے اور چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے اس پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لوک مہتو سے منسلک مسائل اٹھانے کے لئے نوٹس دینے والے تمام ارکان کے ساتھ آج انصاف ہوا ہے۔ایوان بالا میں کئی دنوں کے بعد آج وقفہ صفر پورے وقت تک چلا۔اس کے ختم ہونے پر چیئرمین نے کہاکہ آج ایوان میں وقفہ صفر کے تحت 25مسائل اٹھائے گئے۔میرے خیال سے، لوک مہتو سے منسلک مسائل اٹھانے کے لئے نوٹس دینے والے تمام ارکان کیساتھ آج انصاف ہوا ہے۔بہار کے مظفر میں لڑکیوں کے مبینہ جنسی استحصال اور عصمت دری کا مسئلہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اٹھا اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے سفارش کئے جانے پر اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کرانے پر غور کیا جائے گا لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران ایوان میں کانگریس کی رنجیت رنجن نے جب یہ مسئلہ اٹھایا تو وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ یہ انتہائی سنگین مسئلہ ہے۔ریاستی حکومت اگر سفارش کرتی ہے تب اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کرانے پر غور کیا جائے گا۔